چند دنوں میں تین بار لاٹری جیتنے والا خوش قسمت جوڑا

سچ ٹی وی  |  Aug 27, 2024

برطانیہ کے شہر لنکشائر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی حیران کن قسمت کا انکشاف کیا ہے جس میں انہوں نے صرف تین ہفتوں کے اندر اندر ایک بار نہیں بلکہ تین بار لاٹری کے ذریعے بڑی انعامی رقم جیتی۔

نیل اور ان کی ساتھی ہیلی، جو حال ہی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہوئے ہیں، نے اپنی کامیابی کا سہرا برطانیہ میں لاٹری جیتنے کی ایک سادہ لیکن موثر تکنیک کو دیا جو انہوں نے نہیں بتائی۔

پیپلز پوسٹ کوڈ لاٹری میں شامل ہونے کے صرف تین ماہ بعد جوڑے کی قسمت بدل گئی۔ جیت کی وضاحت کرتے ہوئے نیل جو کہ ایک الیکٹریشن ہیں، نے بتایا کہ ہم نے ابھی تین مہینے کے دوران پہلا گھر خریدا۔ مجھے پہلے مہینے کے شروع کے ہفتے میں 10 پاؤنڈز کا انعام ملا، پھر دوسرے ہفتے 30،000 پاؤنڈز کا انعام جیتا۔

ان کے جیتنے کا سلسلہ اس وقت جاری رہا جب صرف تیسرے ہفتے ان کا پوسٹ کوڈ لاٹری دوبارہ نشانے پر لگا جس سے ایک اور کامیابی حاصل ہوئی۔ جوڑے کا خیال ہے کہ ان کی قسمت کے پیچھے ایک سادہ سی وجہ ہے، جسے کوئی بھی جانچ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More