ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع

ہم نیوز  |  Aug 27, 2024

ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہو گی، معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہو گا، سعودی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین بھی قرض رول اوور کرے گا۔

سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی

ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہو گا۔

سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں ایس آئی ایف سی نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری کیلئے 90 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔ سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

ابوظہبی پورٹس کا کراچی کی بندرگاہ میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودیہ سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے، جس سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ سعودی اور پاکستان کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More