اپنا گھر بنانے کے لئے قرض کیسے حاصل کریں؟ آن لائن درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Aug 27, 2024

حکومت پنجاب کے مطابق اپنا گھر اپنی اسکیم کے تحت گھر بنانے کے لیے فوری قرضہ لینے کا طریقہ کافی آسان رکھا گیا ہے اور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت کو حاصل کرسکیں.

اسکین کی معلومات اور درخواستوں کے طریقہ کار کے لئے خصوصی ڈیسک بنایا گیا ہے ڈی جی سیف انور کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 70 ہزار خاندانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے بلاسود 15 لاکھ کا قرض فراہم کیا جائے گا. اس رقم کو 7 سال میں ادا کرنا ہے. پہلے 3 ماہ تک قرض کی کوئی وصولی نہیں کی جائے گی.

جو شہری اپنا گھر بنانے کے خواہشمند ہیں وہ PITB پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے ہاؤسنگ لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

‘اپنی چھت اپنا گھر’ اقدام پانچ بڑے شہروں: ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والے ہر ضلع میں 3000 سے زیادہ گھر بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے جبکہ لاہور میں پہلے مرحلے میں رائیونڈ روڈ کے قریب 5000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More