ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

ہم نیوز  |  Aug 27, 2024

 اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 7 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  78 ہزار 777  کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More