’ستری 2‘ کی کامیابی، شردھا کپور نے پریانکا چوپڑہ کو انسٹاگرام پر پیچھے چھوڑ دیا

اردو نیوز  |  Aug 27, 2024

بالی وُڈ فلم شخصیات شردھا کپور، عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

شردھا کپور، عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کا شمار سوشل ایپ انسٹاگرام پر سب سے ذیادہ فالو کیے جانے والی ایشیا کی چھ خواتین میں ہوتا ہے۔

بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق شردھا کپور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پریانکا چوپڑا چوتھے اور عالیہ بھٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔

شردھا کپور کے انسٹاگرام پر نو کروڑ 21 لاکھ فالورز ہیں تاہم وہ انڈیا میں انسٹاگرام پر وراٹ کوہلی کے بعد دوسری سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی شخصیت ہیں۔

شردھا کپور کے انسٹاگرام فالوورز میں یہ اضافہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سِتری 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ہوا ہے۔

پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر نو کروڑ 18 لاکھ فالورز ہیں اور وہ اس وقت انڈیا میں وراٹ کوہلی اور شردھا کپور کے بعد سب سے ذیادہ فالورز رکھنے والی تیسری شخصیت ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر اس وقت آٹھ کروڑ 52 لاکھ فالورز ہیں اور یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ وہ جلد ہی نو کروڑ کا ہندسہ عبور کر پاتی ہیں کہ نہیں۔

شردھا کپور، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ نے سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ایشیائی خواتین کی جس فہرست میں جگہ حاصل کی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر کون ہے؟

    View this post on Instagram           A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

اس فہرست کے پہلے نمبر پر اسرائیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور ایکٹرس گال گیڈٹ ہیں۔

گال گیڈٹ کے انسٹاگرام پر اس وقت 10 کروڑ 80 لاکھ فالورز ہیں اور وہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سنو وائٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

فہرست میں دوسرے نمبر پر بلیک پنک گروپ (ساؤتھ کورین میوزک گروپ) کی ممبر لیسا ہیں جن کے اس وقت انسٹاگرام پر 10 کروڑ 40 لاکھ فالورز ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر اسی پنک بلیک گروپ کی ایک دوسری رکن جینی ہیں ان کے انسٹاگرام پر اس وقت آٹھ کروڑ 50 لاکھ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More