سعودی عرب اور امریکا تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہے ہیں: امریکی سفیر

سچ ٹی وی  |  Aug 27, 2024

سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر مائیکل رتنی کے مطابق یہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگا جس میں امریکا سعودی اسٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے شامل ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر مائیکل رتنی نے عرب اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب اور امریکا تاریخ ساز معاہدے کے اہم نکات کے انتہائی قریب پہنچ چکےہیں، جلد معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

امریکی سفیر مائیکل رتنی کے مطابق یہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگا جس میں امریکا سعودی اسٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں سعودیہ اسرائیل تعلقات کو معمول پرلانا اور اقتصادی تعلقات کا قیام بھی شامل ہے، ضروری ہے کہ ہم مل کر معاہدے کو حتمی شکل دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More