شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں بم دھماکا ، 4 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Aug 26, 2024

شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان رزمک کے بازار میں ہوا ہے جس میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشین ، پولیس لائن کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق ، 5 اہلکاروں سمیت 12 زخمی

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More