قلات میں دہشتگردوں کا حملہ ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Aug 26, 2024

بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کا سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے موسیٰ خیل واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ، رپورٹ طلب

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، علاقہ کلیئر کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ اور شہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈ کوچہ کے قریب واقع لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ، مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا۔

بلوچستان ، موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More