ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Aug 26, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے پر آ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More