پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ملک کے استحکام کیلئے ملکر چلنے پر اتفاق

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

گورنر ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدہ پر مشاورت ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وار عملدرآمد کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،کچھ نکات پر عملدرآمد فوری اور باقی نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق پایا گیا ہے۔

اے ٹی ایمز کی بندش سے متعلق زیر گردش خبروں کا ڈراپ سین

اس کے علاوہ قانون سازی ،بجٹ اور پالیسیوں پر پیپلز پارٹی کوقبل از وقت اعتماد میں لینے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے،ملک کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے جیتنے والے اضلاع میں مرضی کے افسران تعینات ہونگے ،پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں فی ٹن 45 ہزار روپے کی کمی

دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More