علیمہ خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، جہاں ان سے جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی، کارکنوں نے علیمہ خان کے سامنے  وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر عمران خان سے ملاقات کرکے جلسہ ملتوی کرنیکا پیغام پہنچایا ؟ علیمہ خان

علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے اس دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More