تحریک انصاف میں اختلافات کے خاتمے کیلئے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سابق صدر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے اور اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات سنیں گے۔

علیمہ خان کا تحریک انصاف میں اثر و رسوخ اور بشریٰ بی بی سے تنازع کا انکشاف

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف پنجاب میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس کا بانی چیئرمین عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More