شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، نریندر مودی کو اسلام آباد آنے کی دعوت

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ بھارت کی جانب سے اس دعوت نامے پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات

وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم سمیت تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، وزارتِ خارجہ تمام ملکوں کے سربراہوں کی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی منتظر ہے۔

واضح رہے آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More