راولپنڈی سے راولاکوٹ جانیوالی کوسٹر خوفناک حادثے کا شکار ، 29 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ آزاد پتن اور کہوٹہ کے درمیان پانہ پل کے پاس پیش آیا ، 22 افراد موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

لسبیلہ ، ایران سے آنیوالی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جا گری ، 11 جاں بحق 

ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈویژن عمر فاروق کے مطابق 22  لاشوں کو نکال لیا گیا ، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع سدہنوتی سے ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More