نواسے کی پیدائش پر شاہد آفریدی کا دلچسپ بیان وائرل

سچ ٹی وی  |  Aug 24, 2024

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔

بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ، پی سی بی اور مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننےکی مبارک باد دی جارہی ہے۔

یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

نانا بننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے خوشی کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ دنیائےکرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین اور انشا آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا ہے؟

شاہد آفریدی کی پوسٹ کو بڑی تعداد میں صارفین لائیک اور ری پوسٹ کر رہے ہیں اور مبارک باد کا پیغام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More