دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر محبتوں بھرے پیغامات کا شکریہ: شاہد آفریدی

اردو نیوز  |  Aug 24, 2024

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نانا بننے کے بعد ایکس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سنیچر کو شاہد خان آفریدی کے داماد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

شاہد آفریدی نے اس موقعے پر تہنیتی پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی کی شاہین شاہ آفریدی سے گزشتہ برس شادی ہوئی تھی۔

شاہین آفریدی اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More