سینیٹ میں جے یو آئی (ف) کے اپوزیشن میں بیٹھنے سے نمبر گیم تبدیل

ہم نیوز  |  Aug 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کے اتحاد سے سینیٹ میں آئینی ترمیم کے امکانات معدوم ہو گئے۔

سینیٹ میں جے یو آئی ف کی اپوزیشن میں بیٹھک سے نمبر گیم تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کے نمبر 59 رہ گئے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نمبر 21سے بڑھ کر 26 ہوگئے۔

علیمہ خان کا تحریک انصاف میں اثر و رسوخ اور بشریٰ بی بی سے تنازع کا انکشاف

آئینی ترمیم کیلئے سینٹ میں 64 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں قانون سازی سے متعلق حکمت عملی اپنائیں گی، دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں پارلیمان میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More