امریکی صدارتی انتخابات میں کس کا پلڑا بھاری ؟ سروے رپورٹ جاری

سچ ٹی وی  |  Aug 24, 2024

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔

امریکا کے 22 اگست 2024 تک کیے گئے نیشنل سروے کے مطابق کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے۔ اس سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اور امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف سروے میں ایک دوسرے پر معمولی سبقت سے آگے ہوتے رہے ہیں۔

کملا ہیرس کو جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد امریکی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ کملا ہیرس نے گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے باضابطہ طورپر صدارتی نامزدگی قبول کی ہے۔ پارٹی کنونشن سے خطاب میں کملا ہیرس نے غزہ کی صورتحال کو مکمل تباہی قرار دیا تھا۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے نتائج سنگین ہونگے، وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا دور افراتفری سے بھرپور تھا، ٹرمپ نے گزشتہ الیکشن کے بعد جو کچھ کیا اس سے بھی بدتر ہو سکتا ہے، ٹرمپ نے مسلح ہجوم کو کیپیٹل ہل بھیجا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More