شاہین اور انشا آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Aug 24, 2024

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد دی جارہی ہے،جبکہ بیٹے کا نام ’علی یار‘ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں سمیت دوست احباب نے کھلاڑی کو والد بننے پر مبارکباد پیش کی ہے, جبکہ بیٹے کا نام ’علی یار‘ رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More