راولپنڈی ، ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان ڈمپر سے ٹکرا کر جاں بحق

ہم نیوز  |  Aug 24, 2024

راولپنڈی میں مری روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پییش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا گئے جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ نفسیاتی قرار، ڈرائيونگ لائسنس بھی نہ ہونے کا انکشاف

حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زین اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کی عمریں 20 اور 15 سال ہیں۔

جاں بحق نوجوان خیابانِ سر سید کے رہائشی ہیں جن کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More