حکومت اشتہاری مہم پر کروڑوں خرچ کر رہی لیکن یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے پیسے نہیں ، بیرسٹر سیف

ہم نیوز  |  Aug 24, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز بند کرانا نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز غریب عوام کے لئے ریلیف کا واحد ذریعہ تھا، مینڈیٹ چور حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کیا۔

جلسے سے متعلق بڑے بڑے دعوے کرنے پر کارکنان سے معذرت چاہتا ہوں، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ اسٹورز بند کرانے سے ہزاروں کی تعداد میں خاندانوں کا ذریعہ معاش بھی چھینا گیا، نااہل حکومت اشتہاری مہم پر اربوں خرچ کر رہی ہے مگر یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے پیسے نہیں، ٹک ٹاکر راج کماری مریم نواز ذاتی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے، غریب عوام پر پیسے خرچ کرنے کیلئے خزانہ خالی ہے۔

تحریک انصاف اور جے یو آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب جائیں تو کہاں جائیں، جعلی فارم 47 حکومت میں غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More