چہلم حضرت امام حسینؓ ، سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Aug 24, 2024

سندھ حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ساؤتھ زون میں 25 سے 27 اگست تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جبکہ ضلع شرقیمیں 26 اگست، ویسٹ زون میں 25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی۔

کچے کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں 25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی۔ میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔چہلم حضرت امام حسینؓ  کے موقع پر دادو اور سجاول میں 25 سے 27 اگست تک پابندی عائد رہے گی، محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں، بزرگ شہریوں اورخواتین کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More