گوادر میں بجلی، گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں نہیں لگ رہیں، جام کمال

ہم نیوز  |  Aug 24, 2024

کراچی: وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ گوادرمیں بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں نہیں لگ رہی ہیں۔ بلوچستان میں لاقانونیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی مداخلت موجود ہے۔ بلوچستان کے حالات پر حکومت مکمل سنجیدہ ہے اور بے امنی کا ماحول پیدا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

جام کمال نے کہا کہ ریکوڈک میں معدنی ذخائرکی کھوج کا منصوبہ پلان کے مطابق جاری ہے۔ گوادرمیں سرمایہ کاری کے لیے باقاعدہ پلان بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں نہیں لگ رہی ہیں۔ گوادر کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا جبکہ ماضی میں گوادر کے لیے صرف باتیں ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More