پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری، 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ہم نیوز  |  Aug 23, 2024

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کو 249 رنز کی برتری حاصل ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا رکھے ہیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شادمان اسلام نے 93 رنز اور مومن الحق نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔

بنگلادیش کے نجم الحسین شنٹو 16 رنز اور ذاکر حسن 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ دوسرے سیشن کے اختتام پر مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کریز پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد علی اور نسیم شاہ نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز 448 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔ محمد رضوان 171 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ سعود شکیل نے 141 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More