مستقبل قریب میں سعودی عرب کے شہر نیوم میں اڑتے ہوئے برقی جہاز دیکھے جا سکیں گے

ہم نیوز  |  Aug 23, 2024

سعودی عرب کا مستقبل کا شہر نیوم اپنے ٹرانسپورٹ کے نظام کے لیے الیکٹرک بحری جہازوں کا ایک بیڑا وصول کررہا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ جہاز شہریوں کو ایک مقام سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے پانی کے اوپر اڑسکتے ہیں اور خطے میں پائیدار شہری نقل و حرکت کی جانب ایک اور قدم ہے۔

شہر نیوم اتھارٹی نے اسٹاک ہوم کی کمپنی کو آٹھ کینڈیلا پی 12 جہازوں کا آرڈر دیا ہے۔ شہر کے مجوزہ پانی کے نیٹ ورک کے لیے یہ دنیا کے پہلے الیکٹرک ہائیڈرو فوائل جہاز ہیں۔

جاپان: قینچی گم ہونے پر 36 پروازیں منسوخ

کمپنی کے بانی اور سی ای او گستاو ہاسلسکوگ نے کہا کہ یہ کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑا آرڈر ہے اور جہاز کو صفر اخراج واٹر ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پانی کے روایتی سفر کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یہ جہاز 2024 کے موسم خزاں میں منظر عام پر آ جائے گا جسے میری ٹائم ٹرانزٹ میں نیا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپیوٹر گائیڈڈ انڈر واٹر ونگز، یا ہائیڈرو فوئلز کا استعمال کرتے ہوئے، یہ جہاز اسی سائز کے روایتی جہازوں کے مقابلے میں 80 فیصد کم توانائی استعمال کرتے ہیں۔ آٹھ جہازوں کی پہلی کھیپ 2025 اور 2026 کے اوائل میں نیوم پہنچے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More