علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کارکنوں میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں اور ڈرائیوروں میں پانچ، 5 ہزار روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

علی امین گنڈاپور کی عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ ملتوی ہونے کے بعد وزیراعلی کی جانب سے پارٹی کارکنان اور ڈرائیوروں میں پانچ، 5 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اس موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارادے این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنے کے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی کے حکم کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے پیسے تقسیم کیے ہیں، وزیراعلیٰ کوغریبوں کی فکر ہے اور وہ انکے بہت ہمدرد ہیں۔غریبوں میں پیسے تقسیم کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ انہوں نے کارکنوں کی حوصلہ دیا ہے اور ان میں پیسے تقسیم کیے ہیں۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More