لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کی ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے 26 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور آفس 21 کروڑروپے کا نادہندہ ہے۔

کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا

چیئرمین میونسپل کمیٹی اسٹریٹ لائٹ قصور 18 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،جنرل اسپتال لاہور کے ذمہ 16کروڑ روپے واجب الادا ہیں،ٹی ایم او راوی ٹاؤن کے ذمہ 14کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

اسی طرح ٹی ایم اوداتا گنج بخش ٹاؤن 13کروڑروپے کا نادہندہ ہے، اس کے علاوہ میو اسپتال کا آئی وارڈ بھی 10کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More