بانی پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے۔

فواد چودھری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شدت پسند کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کا اجتماع اسلام آباد ہو رہا ہے، اس انتشار کا الزام تحریک انصاف پر آنا تھا،شدت پسندوں کی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے آمین!۔

اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر عمران خان سے ملاقات کرکے جلسہ ملتوی کرنیکا پیغام پہنچایا ؟ علیمہ خان

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف نے آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اعظم سواتی نے یہ اعلان بیرسٹرگوہرکی موجودگی میں کیا، اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جلسہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیاگیا ہے۔ تحریک انصاف کا جلسہ اب 8ستمبرکوہوگا،اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کو بلا کر جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More