پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو مقدمے سے بری کر دیا۔

صنم جاوید کی دہشتگردی مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور ، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

واضح رہے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا،عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More