حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی بیرکس پر بڑا حملہ

سچ ٹی وی  |  Aug 22, 2024

اسرائیلی بمباری کے جواب میں مقبوضہ گولان ہائٹس میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکس پر پچاس راکٹ داغ دیئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تنطیم حزب اللہ کا کہنا ہے حملے میں براہِ راست فوجی بیرکس کو نشانہ بنایاگیا ہے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا تھا۔

اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے خطرات کے پیشِ نظر امریکا کا دوسرا طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطی پہنچ گیا، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلے ہی میں موجود ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا نواں دورہ مکمل کرکے امریکا روانہ ہوگئے، تاہم ان کا دورہ کارگر ثابت نہ ہوا، غزہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل اختلافات کم کرنے والی امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے اگر حماس تجویز کو قبول کرتا ہے تو مذاکرات کار معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کسی واضح مفاہمت پر کام کریں گے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More