کارساز ٹریفک حادثہ، ڈاکٹروں نے ملزمہ کی ذہنی حالت درست قرار دیدی

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ڈاکٹرز نے خاتون ڈرائیور کی ذہنی حالت درست قرار دے دی۔

کارساز ٹریفک حادثے میں پانچ موٹر سائیکلوں کو کچلتے ہوئے باپ بیٹی کی جان لینے والی خاتون ملزمہ کی ذہنی حالت سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی۔ ڈاکٹروں نے ملزمہ کو ذہنی مریضہ قرار دینے سے انکار کر دیا۔

کراچی کے جناح اسپتال کے ماہر نفسیات نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد خاتون کی دماغی حالت کو  درست قرار دے دیا۔ جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا۔ جب اسپتال لایا گیا تو اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ نفسیاتی قرار، ڈرائيونگ لائسنس بھی نہ ہونے کا انکشاف

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More