اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

سچ ٹی وی  |  Aug 22, 2024

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کردی اور اہل خانہ کو پیسے بھیجنے کا آسان طریقہ سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئےتاریخی اقدام سامنے آیا ، وزیراعظم کااسلام آباد میں بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کا اجرا کردیا۔

پاکستان کےادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کوعرب مانیٹری فنڈکےتحت قائم بوناسےجوڑاجارہاہے ، سمندرپار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے کے مؤثر اور کم لاگت منصوبے کا نفاذ شروع کردیا گیا ہے۔

راست اقدام کوبوناسےجوڑنےسےعرب ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کوکم لاگت میں رقوم بھجوانےکی سہولت میسرہوگی، منصوبے سے نہ صرف سمندرپارمقیم پاکستانیوں کیلئےرقوم کی منتقلی میں آسانی ہوگی بلکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بوناراست پاکستان کاپہلاکراس بارڈررقوم کی منتقلی کانظام ہے، یہ کنیکٹیوٹی بہت اہم منصوبہ ہے، جس سے پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی شفاف اور موثر انداز میں ہوسکےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سےعوام کو سہولت اورکاروبارفروغ پائےگا اور رقوم کی منتقلی کے غیرروایتی چینلزکاخاتمہ ہوگا جبکہ پاکستان کارقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کابنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا منصوبہ ترسیلات زر میں بھی اضافے کاسبب بنے گا، منصوبےپرعملدرآمدمیں بل اینڈملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اور کرن داس کےتعاون پر شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More