ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کسی ایجنسی کی تحویل میں نہیں ، وزارت دفاع ، پولیس حکام کا عدالت میں بیان

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

وزارت دفاع اور دیگر حکام نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی تحویل کے حوالے سے عدالت میں بیانات جمع کروا دیئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم لاپتہ کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے کی۔

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل آئی ایس آئی یا ایم آئی کی تحویل میں نہیں ، سی پی او نے بھی اس حوالے سے لاعلمی کا بیان حلفی جمع کرا دیا۔

وزارت دفاع کی طرف سے بھی عدالت میں تحریری بیان داخل کیا گیا ، ڈپٹی سپرنٹڈنٹ پولیس، آئی بی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اپنے بیانِ حلفی میں کہا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کسی بھی صوبائی یا وفاقی ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہیں۔

عمران خان کی سہولت کاری ، اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بھی تفتیش

عدالت نے سی پی او کو کیس کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے  کیس کوخود دیکھنے کی ہدایت کی ، بعد ازاں عدالت نے پٹیشنر سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More