گھر کا کچرا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کیوں پھینکا؟ شہری کے جواب نے لوگوں کے منہ بند کردیے! دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Aug 22, 2024

آئے روز مختلف اقسام کے ٹیکس اور مہنگی بجلی نے کراچی کے شہریوں میں شدید غم و غصہ بھر دیا ہے. حال ہی میں ایک شہری نے انوکھے انداز میں اپنے غصے کا اظہار کیا ہے.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے کے الیکٹرک نمائندگان سے پوچھا کیا کچرا دفتر کے باہر ڈال دوں جس پر انہوں نے کہا کچرا یہاں پھینکنا چاہیں تو پھینک دیں جس پر شہری نے بھی آؤ دیکھا نہ تاؤ اور کچرے کی بالٹی کے الیکٹرک دفتر کے سامنے الٹ دی.

شہری کا کہنا تھا کہ صرف 3 یونٹ کا بل 2ہزار 366 روپے آیا ہے. بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے چارجز کے طور پر 400 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ اب جو کچرے کا بل لے رہا ہے وہ کچرا بھی اٹھائے.

"کوئی کچرا نہیں اٹھائے گا تو کے ایم سی نے بجلی کے بل میں ٹیکس کیوں لگایا؟ کے ایم سی کے پیسے کے الیکٹرک کو دے رہے ہیں"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More