انڈیا کی فارماسوٹیکل فیکٹری میں دھاکہ، 17 افراد ہلاک متعدد زخمی

اردو نیوز  |  Aug 22, 2024

انڈین ریاست آندھرا پردیش کی ایک فارماسوٹیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 17 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ جائے وقوعہ پر متعدد انسانی اعضا بکھرے ہوئے پڑے تھے۔

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اناکاپلی میں واقع ادویات بنانے والی فیکٹری میں بدھ کی دوپہر کو آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس سپریٹینڈنٹ ایم دیپیکا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور کوئی بھی شخص عمارت کے اندر موجود نہیں ہے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کاروں کے خیال میں دھماکہ گیس لیک ہونے سے ہوا ہے۔

مقامی پولیس افسر ایم بوکایاہ نے بتایا کہ کیمیائی اثرات کے باعث متاثرین کے جسم پر جھلسنے کے خوفناک نشانات تھے۔

’بہت ہی خوفناک اور دردناک تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ متاثرین بے حوش ہونے تک چیخیں مارتے رہے۔

دھماکے کی وجہ کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا تاہم وزیراعظم نریندر مودی نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کے لیے 2 ہزار 380 ڈالر کے معاوضے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More