احتجاج کرنا ہر ایک کا حق، کسی کو ریڈزون آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے ہر ایک کا حق ہے، کسی کو ریڈ زون آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد کے اسکولوں میں آج عام تعطیل کا اعلان

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن مناسب جگہ پر ہونا چاہیے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، احتجاج سے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لیے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More