جاپان: قینچی گم ہونے پر 36 پروازیں منسوخ

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

ٹوکیو: جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر کے ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب واقع اسٹور سے قینچی گم ہونے کی وجہ سے 36 پروازیں منسوخ اور 201 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس واقعہ کے دوران ہوکائیڈو کے نیو چیٹوز ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل پر سیکیورٹی چیک تقریباً 2 گھنٹے کے لیے معطل رہی۔ جس کی وجہ سے کاؤنٹرز پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

حکام کے مطابق گم ہونے والی قینچی تلاش کرنے پر ایک دن بعد اسی اسٹور سے مل گئی۔ ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد سالانہ چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اچانک غیر متوقع حملے سے حیران کر سکتے ہیں، ایران

نیو چیٹوز جاپان کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔ جو دارالحکومت ٹوکیو اور ساپورو کے درمیان ہوائی راستہ فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More