کویت میں پاکستان کے نئے سفیر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

کویت میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

کویت میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے بدھ کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیی کو سفارتی اسناد پیش کیں۔

وزیر خارجہ کویت نے نئے سفیر پاکستان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کویتی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان ، داڑھی نہ رکھنے پر سینکڑوں سکیورٹی اہلکار برطرف ، غیر اخلاقی حرکات پر 13 ہزار افراد گرفتار

کویت میں تعیناتی سے پہلے ڈاکٹر ظفر اقبال رومانیہ میں سفیر پاکستان تعینات تھے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال سے پہلے ملک فاروق احمد کویت میں سفیر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More