سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا

سچ ٹی وی  |  Aug 21, 2024

سعودی وزارت حج و عمرہ نے براہِ راست عمرہ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کمپنیاں بغیر کسی ثالث کے براہِ راست زائرین کی خدمات فراہم کر سکیں گی اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سعودی عرب میں تاریخی مقامات کے دورے اور مملکت کے پُرکشش مقامات کو دریافت کرکے زائرین کے تجربات میں اضافہ کرنا ہے۔

سال 2023میں زائرین کی تعداد 13.5 ملین ریکارڈ کیے جانے کے بعد یہ پروگرام خدمات فراہم کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔ کمپنیوں کو پروفیشنل منزل کے انتظام اور ٹرپ آرگنائزیشن کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے تحت مکہ مکرمہ میں عمرہ تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی سربراہی سعودی وزیر حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے کی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اجلاس عمرے کے تجربے کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کو سال بھر خدمات فراہم کرنے کے لیے با اختیار بنانے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

اجلاس میں اعلیٰ معیار کی خدمات کو یقینی بنانے کےلیے چیلنجوں اور مجوزہ حل پیش کیے گئے۔ کمپنیوں کو کارکردگی کی نگرانی کے لیے نئے ٹولز اور انڈیکیٹرز سے متعارف کرایا گیا۔

اجلاس میں عمرہ سیزن کے لیے اسٹریٹجک حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال اور جدید خدمات کا آغاز کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More