پی ٹی آئی کے دو اراکین کی اسمبلی رکنیت ختم، لیگی ارکان کی بحال

ہم نیوز  |  Aug 21, 2024

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے دو ارکان کی رکنیت ختم جبکہ ن لیگ اراکین کی بحال کردی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پی ٹی آئی کے رانا محمد فراز نون اور چوہدری بلال اعجاز کی رکنیت منسوخ کردی۔ پی ٹی آئی کے دونوں اراکین کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف جلد ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو اور اظہار قیوم کی رکنیت بحال کردی۔ مسلم لیگ ن کے 2 اراکین کو پارٹی فہرست میں شامل کردیا گیا۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 108 سے بڑھ کر 110 ہوگئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین 84 سے کم ہو کر 82 رہ گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے دونوں اراکین کی اسمبلی رکنیت بحال کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More