بانی پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا کہ فیض حمید ان کا اثاثہ تھے: وزیر اطلاعات

سچ ٹی وی  |  Aug 21, 2024

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے اوپن ٹرائل کورٹ کے مطالبہ پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملے کو متنازع بنائیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا جواب دے، بانی پی ٹی آئی کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا کہ فیض حمید ان کا اثاثہ تھے، وہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں، سابق وزیر اعظم لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فیض حمید کے اوپن ڑاتئل کا مطالبہ کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیض حمید اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ نہیں، اسی لیے اوپن ٹرائل کا کہہ رہا ہوں، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ پر الزام کا معاملہ ہے، بڑی بڑی باتیں سامنے آئیں گی نئی چیزیں پتا لگیں گی کیا ہوا اور کیا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے میری گرفتاری کا آرڈر کس نے دیا، میرا فیض حمید سے تب تک ہی رابطہ تھا جب تک وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More