پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

سچ ٹی وی  |  Aug 21, 2024

حکومت پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صوبے میں امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More