وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو ڈی نوٹیفائی

سچ ٹی وی  |  Aug 21, 2024

الیکشن ٹریبونل نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے 7 پولنگ اسٹیشز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے حلقہ پی بی 36 کے گزگ اور جوہان کے 7 پولنگ اسٹیشز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا جبکہ ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی معطل کر دیا۔

ضیا لانگو کے خلاف جے یو آئی کے میر سعید لانگو نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نےکی تھی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More