یوکرین کا ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

سچ ٹی وی  |  Aug 21, 2024

روس اور یوکرین کی جنگ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے جاری ہے، اب یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔

روسی فوج نے یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیے جانے والا حملہ ناکام بنادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ یوکرینی فوج نے دارالحکومت ماسکو کی جانب 11 ڈرون طیارے بھیجے، جنہیں روسی فوج نے مار گرایا، جب کہ اس دوران کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

روسی فوج کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے جانے والے 45 ڈرون طیاروں کو مار گرایا جن میں سے 23 طیارے روسی شہر بریانسک کی جانب حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

ماسکو کے میئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ یوکرین کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے اور اس حملے کی ناکامی کا مطلب ہے کہ ماسکو کا دفاعی نظام مضبوط ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More