فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے ،عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ

ہم نیوز  |  Aug 21, 2024

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیاجائے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ  اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے،اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔

پنجاب کی طرح باقی صوبے بھی بجلی پر ریلیف دیں سیاست نہ کریں،وزیراعظم

دوسری جانب باخبر سیکیورٹی ذرائع نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کےسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کون ہوتے ہیں فیض حمید کے ٹرائل سے متعلق بتانے والے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم

اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کااس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا،ساری دنیا کو پتہ چلےکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیا کرتے اور کرواتےرہےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More