ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Aug 21, 2024

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی واقع ہو گئی جس سے ڈالر 278 روپے 30 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار111 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More