سچ ٹی وی | Aug 21, 2024
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کو تیار ہے۔
انٹونی بلنکن نے دوحا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل تین ملکی ثالثی مذاکرات میں اپنی فوجیں غزہ سے بلانے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد تین مراحل میں ہو گا اور اس معاہدے میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا بھی شامل ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More