جرمنی کی پاکستانی طلبا کے لئے اسکالرشپ کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Aug 20, 2024

بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبا بہت جلد جرمنی میں اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

مراد بلوچ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ محمد زکریا خان نورزئی سے کوئٹہ میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں جرمن یونیورسٹیز میں طلبا کے اسکالرشپس سمیت اہم امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران مراد بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ 40 سے 50 طالب علم ہرسال اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے جرمنی جائیں۔

میر مراد بلوچ نے سی ای او بیف کو بلوچستان کے طلبا کے لیے جرمنی میں اسکالرشپ کے مواقع کے بارے میں آگاہ کی اور بتایا کہ بلوچستان کے طلبا بہت جلد جرمنی میں اسکالرشپس پر اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

جرمنی کے اعزازی قونصل مراد بلوچ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ہر سال بلوچستان سے کئی طلبا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More