’ملازمت کا ایک اور موقع‘، 81 برس کی عمر میں بھی امیتابھ فلموں میں مصروف

اردو نیوز  |  Aug 20, 2024

بالی وُڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 81 سال کی عمر کے باوجود فلموں میں کام کرنے پر وضاحت جاری کر دی۔

ویب سائٹ پِنک وِلا کے مطابق امیتابھ بچن نے اُن تمام لوگوں کو جواب دیا جو مسلسل اُن سے یہ بات پوچھ رہے ہیں کہ 81 سال کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کی کیا وجہ ہے۔

اس بات کا جواب امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں دیا۔ امیتابھ بچن لکھتے ہیں کہ ’یہ میرے لیے ملازمت کا ایک اور موقع ہے، اس کے علاوہ اور کیا وجہ ہو سکتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کو آزادی ہے کہ آپ خود سے میری بات کا اندازہ لگائیں اور مجھے آزادی ہے کہ میں کام کروں۔‘

81 برس کے لیجینڈ نے مزید لکھا کہ ’آپ نے پوچھا، میں نے سنا، میں نے کام کرنے کی اپنی وجہ بتائی جو بھی وجہ ہے وہ میری ہے۔‘

خیال رہے کہ امیتابھ بچن آخری مرتبہ بڑے پردے پر فلم ’کالکی 2898‘ میں نظر آئے تھے۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن کے علاوہ دپیکا پاڈوکون اور پربھاس شامل ہیں۔

دوسری جانب بِگ بی اپنے مداحوں کو جنوبی انڈیا کی فلم ’ویٹائن‘ میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رجنی کانتھ جلوہ گر ہوں گے۔

رواں سال 10 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم امیتابھ بچن کے کیریئر کی پہلی تمل فلم ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More