سونا 700 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 60 ہزار 700 کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Aug 20, 2024

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی 2512 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 52 ہزار 700 ہو گئی

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More